تازہ ترین

لاک ڈاﺅن خلاف ورزی :سوپور میں مہلوک جنگجو کی نماز جنازہ میں شمولیت پر کئی گرفتار

10 اپریل 2020 (20 : 01 PM)   
(      )

الطاف بابا
بارہمولہ//شمالی کشمیر کے سوپور میں پولیس نے متعدد ایسے افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے کورونا لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہلوک جنگجو کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔
مذکورہ مقامی جنگجو گذشتہ بدھ کو آرمپورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہوا تھا۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ پولیس نے زینہ گیر علاقے میں کئی چھاپے مار کرایسے متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جنہوں نے کورونا لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا تھا۔
 قابل ذکر ہے کہ پولیس نے مہلوک جنگجو کی نماز جنازہ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کیا تھا۔