تازہ ترین

پاکستان کا بھارت کاکواڈکاپٹر گرانے کادعویٰ

10 اپریل 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//فضائی حدود کی خلاف وزری کیلئے پاکستان نے حدمتارکہ کے نزدیک بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ۔ سی این آئی کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق حدمتارکہ کے ساتھ سنکھ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوسی ڈرون کو مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا ڈرون فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک اندر آ گیا تھاجوپاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی سے متعلق 2003 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے تین ڈرون مار گرائے ۔جس میںپہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔بعدازاں ایک روز بعد ہی بھارت نے دوبارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جسے پاک فوج نے ناکام بناتے ہوئے ستوال سیکٹر میں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ اور فضائی جھڑپ بھی ہوئی تھی جس کے کچھ روز بعد بھارت کا ایک جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹر گھس آیا تھا جسے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں گرادیا گیا تھا۔ 

 

تازہ ترین