تازہ ترین

پالتو جانوروں سے وائرس کے ثبوت نہیں:عالمی ادارہ صحت

10 اپریل 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

جنیوا// عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے گھروں میں رہنے والے پالتو جانوروں سے کورونا وائرس 'کووڈ 19' کے انفیکشن کے اب تک کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے کورونا وائرس پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں تنظیم کی تکنیکی سربراہ ڈاکٹر ماریا وین کارخوو نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انسانوں سے پالتو جانوروں کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے ثبوت ملے ہیں لیکن ان سے انفیکشن ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پازیٹومریضوں سے ان کے گھرکے پالتو جانوروں کے متاثر ہونے کی ہمیں اطلاعات ہیں۔ہانگ کانگ میں دو کتے اور بیلجئیم میں ایک بلی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی. نیویارک کے چڑیا گھرمیں ایک شیرنی گزشتہ دنوں متاثرہ ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا‘‘پالتو جانور کس طرح متاثر ہوتے ہیں اس کے بارے میں بہت سے گروپ تحقیق کر رہے ہیں۔ چین کے ووہان میں بلیوں پر ایک سروے سے پتہ چلا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتی ہے ۔ لیکن پالتو جانوروں سے انسانوں تک وبا پہنچنے کے اب تک کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں’’۔ڈبلیو ایچ او ہیلتھ پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹرمیکائیل جے ریان نے کہا کہ لوگ پالتو جانوروں سے انفیکشن کے امکانات کو لے کر فکر مند ہیں لیکن اب تک ان کے وائرس پھیلانے کے ثبوت نہیں ہیں۔ ان کے ساتھ لوگوں کو اچھا برتاؤ بنائے رکھنا چاہئے ۔یواین آئی