تازہ ترین

دنیا بھر میںکوروناکا قہر جاری

۔ 87888 افراد ہلاک ، 15لاکھ متاثر

10 اپریل 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

 بیجنگ / //عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ-19) کا انفیکشن رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب یہ بیشتر ممالک (205 ممالک اور خطوں) میں پھیل چکا ہے ۔اس انفیکشن کی وجہ سے 87888 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 15 لاکھ سے زیادہ (1500823) افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک ، دنیا بھر میں تقریباً تین لاکھ افراد اس وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔سپر پاور مانے جانے والے امریکہ جیسے ملک میں اس بیماری سے اب تک تقریباً 4 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 2 ہزار افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 12844 ہوگئی ہے ۔امریکہ نے کوونا وائرس سے اموات کے معاملے میں یوروپین ملک اسپین کو پیچھے چھور دیا ہے اور اب وہ صرف اٹلی سے پیچھے ہے ۔ اٹلی میں اس بیماری سے سب سے زیادہ 17669 افراد کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 13944 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔اس وبا سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں۔اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ شہریوں کی موت کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 71 ہوگئی ہے ۔وزارت کے مطابق ملک میں 398 اور لوگوں کے متاثر ہونے سے کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9404 ہو گئی ہے اور اب تک 801 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔جنوبی کوریا میں پچھلے 24گھنٹے کے دوران 53نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 10384 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 200ہوگئی ہے ۔پچھلے تین دنوں سے تقریباً 50افراد متاثرتھے لیکن اب اس تعداد میں ایک دم سے اضافہ ہورہاہے۔