تازہ ترین

ادھمپور کی فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات

اہل خانہ بھی شریک نہ ہوسکے، 2ڈاکٹروں سمیت 27افراد قرنطینہ میں

10 اپریل 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

سید امجد شاہ
جموں //جموں میں کورونا وائرس سے فوت ہونے والی خاتون کی آخری رسومات میں اہل خانہ اور نہ کسی رشتہ دار نے شرکت کی ۔ اس دوران خاتون کے رابطے میں آنے والے نارائنہ سپرسپشلٹی ہسپتال کے2ڈاکٹروں سمیت 27افراد کو قرنطینہ کرلیاگیاہے جن میں 12افراد زیادہ خطرے میں بتائے جارہے ہیں ۔ فوت ہونے والی خاتون گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال بخشی نگر میں زیر علاج تھی  ۔ضلع اودھمپور کے ڈپٹی کمشنر پیوش سنگلا نے بتایاکہ خاتون کے رابطے میں آنیوالے 12زیادہ خطرے والے افرا دبشمول اہل خانہ سمیت 27افراد کو قرنطینہ کیاگیاہے جبکہ دیگر لوگوں کی بھی شناخت کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ ضلع سے اب تک 11افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں سے 10زیر علاج ہیں ۔اودھمپور کے کئی علاقوں کو پہلے سے ہی ریڈ زون قرار دیاگیاہے جبکہ 179افراد کو انتظامی قرنطینہ میں رکھاگیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ فوت ہونے والی خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی تاہم اس کا فرزند جو ایس پی او ہے اور سابق پولیس افسر کے ساتھ تعینات ہے ،کو کورونا وائرس میںہواہے۔