کورونا مخالف اقدام: کل سے سرینگر میں لاک ڈاﺅن مزید سخت ہوگا:ضلع کمشنر

9 اپریل 2020 (10 : 06 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع کمشنر سرینگر ڈاکٹر اقبال چودھری نے جمعرات کو کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے کل سے ضلع بھر میں لاک ڈاﺅن مزید سخت کیا جائے گا۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران چودھری نے کہا کہ لوگوں کی نقل و حمل خصوصی اجازت ناموں سے ریگولیٹ کی جائے گی اور ایک اجازت نامہ صرف ایک ہی شخص کیلئے ہی قبول کیا جائے گا۔
چودھری نے کہا”کل سے لاک ڈاﺅن مزید سخت ہوگا یہاں تک کہ ضلع کے اندر بھی نقل وحمل روک دی جائے گی“۔
ضلع کمشنر نے کہا کہ سرینگر کو25زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر زون کے اندر ایک زونل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، ان کمیٹیوں میں مقامی لوگ بھی شامل ہیں۔
چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سرینگر میں 14ریڈ زون ہیں جہاں کورونا وائرس کے مثبت کیس پائے گئے ہیں اور ان میں سے تین کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین