سویہ بگ کے شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت،جموں کشمیر میں تعداد159ہوگئی

9 اپریل 2020 (50 : 01 PM)   
(      )

ثاقب ملک
سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کے ایک شہری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ جمعرات کو مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد بڑھ کر159ہوگئی ہے۔
چیف میڈیکل آفیسر بڈگام، ڈاکٹر نذیر احمد کے مطابق سویہ بگ کے ہانجک علاقے سے تعلق رکھنے والے 50سالہ شہری کا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شہری کی کوئی سفری ہسٹری نہیں ہے، البتہ وہ کورونا سے متاثر ایک شخص کے رابطے میں آیا تھا۔یہ مذکورہ گاﺅں میں کورونا وائرس سے متاثر تیسرا کیس ہے۔
 

تازہ ترین