کرونا وائرس | ملک میں181ہلاکتیں،5689متاثر

9 اپریل 2020 (59 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کوروناوائرس (کووڈ 19) متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی یہ5689تک پہنچ گئی ہے اوروائرس سے اب تک 181افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے بدھ کوجاری تازہ اعداد وشمارکے مطابق کوروناوائرس ملک کی 31 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 773 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک اس کے 5689 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ ان میں 65غیرملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کوروناوائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 35 مزیدافرادکی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 181ہو چکی ہے ۔ ابھی تک کورونا متاثرین میں سے 411 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔منگل کے مقابلے بدھ کومتاثرین اورمرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ فہرست کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثرمہاراشٹرہے ،جہاں متاثرین کی تعداد 1135ہو چکی ہے ۔72افرادکی موت ہو چکی ہے ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد ہلاک اور 270 افراد متاثر ہوئے ہیں۔دوسرے مقام پر مدھیہ پردیش ہے جہاں32اموات ہوچکی ہے جبکہ گجرات میں 16افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ تمل ناڈومیں 690افراد اس وبا سے متاثرجبکہ 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 576 افراد متاثر ہیں اور نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 کیسز پائے گئے اور دو اور لوگوں کی موت ہوئی۔تلنگانہ میں اب تک 404لوگ متاثر ہوئے ہیں اور11افراد ہلاک ۔ کیرالہ میں345لوگ متاثر ہوئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔راجستھان میں 363لوگ انفیکشن کے شکار ہیں اور اب تک6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں348افراد متاثر ہیں اور4 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 348اور کرناٹک میں181لوگ متاثر ہیں اور دونوں ریاستوں میں چار چارافراد کی موت ہوچکی ہے ۔ آندھرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور شخص کی موت ہو گئی ہے ۔مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر158ہو گئی ہے اورتین لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ پنجاب میں 8، مغربی بنگال میں پانچ، ہریانہ میں 2 اور بہارمیں ایک اور ہماچل پردیش میں2 شخص کی موت ہوئی ہے ۔ دہلی میں کورونا وائرس مسلسل پھیلتا جارہا ہے اور 51نئے معاملے کے ساتھ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 576 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے نو کی موت ہوچکی ہے ۔کورونا مریضوں میں سے 35آئی سی یو اور آٹھ وینٹی لیٹر پر ہیں۔یو این آئی
 

تازہ ترین