بادام باغ فوجی چھائونی میں تقریب | کپوارہ میں مارے گئے 5 فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت

9 اپریل 2020 (22 : 12 AM)   
(      )

یو این آئی
سرینگر// فوج نے شمالی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں 5 اپریل کو ایک تصادم آرائی کے دوران مارے گئے پانچ اہلکاروں کو بدھ کے روز  خراج عقیدت پیش کیا۔معلوم رہے کہ کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں در اندازی کے دوران جنگجوؤں اور فوج کے درمیان ہوئی اس تصادم آرائی کے دوران پانچ جنگجو بھی مارے گئے تھے۔ایک فوجی ترجمان نے بتایا’’بادامی باغ فوجی چھاؤنی میں بدھ کے روز ایک تقریب کے دوران کپوارہ میں مارے گئے پانچ فوجی اہلکاروں صوبیدار سنجیو کمار، حوالدار دیوندر سنگھ، پیرا فوجی بال کرشن، پیرا فوجی امیت کمار اور پیرا فوجی چترپال سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا‘‘۔فوج کی پندرہویں کور کے جنرل کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے اس موقع پر کہا کہ ان جوانوں نے جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ بھارتی فوج کی روایتی شان اور علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان جوانوں کی نعشیں ان کے اپنے اپنے آبائی علاقوں کو روا نہ کی جائیں گی جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔ 
 

تازہ ترین