وادی کشمیر میں11اور جموں میں کورونا وائرس کے3نئے کیس

تاریخ    8 اپریل 2020 (43 : 05 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءنئے14کیس سامنے آگئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس میں مبتلاءافراد کی تعداد139ہوگئی ہے۔
سرکاری ترجمان روہت کنسل نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے جموں کشمیر میں نئے کیس سامنے آنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے لکھا کہ جو 14نئے کیس آج سامنے آئے اُن میں11 کشمیر جبکہ3جموں میں سامنے آگئے۔
کنسل کا مزید کہنا تھا کہ آج نئے کیسوں کے سامنے آنے سے جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد139ہوگئی ہے۔ان میں سے130کیس ایکٹو ہیں۔وادی کشمیر کے اندر ایکٹیو کیسوں کی تعداد 103جبکہ جموں میں ایسے کیسوں کی تعداد27ہے۔
 

تازہ ترین