کورونا وائرس پرقابو پاکر ہی فضائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہٹائی جائے گی:وزیر شہری ہوا بازی

تاریخ    8 اپریل 2020 (58 : 03 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//بھارت اُسی وقت گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں پر جاری پابندی ہٹائے گا جب یہ بات یقینی بن جائے گی کہ کورونا وائرس کو قابو میں کرلیا گیا ہے ۔اس بات کا اظہار بدھ کے روز شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کیا۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”مجھے اُن لوگوں سے ہمدردی ہے جو کورونا وائرس کے نتیجے میں گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد بروقت پابندیوں کی وجہ سے سخت مصائب جھیل رہے ہیں“۔
بھارت میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے 25مارچ سے سبھی قسم کی پروازوں پر پابندی عائد ہے۔تاہم کارگو پروازیں، آف شور ہیلی کاپٹر آپریشن اور دیگر خصوصی و ایمر جنسی پروازیں کام کررہی ہیں۔
وزیر موصوف کا کہنا تھا”پابندی اُسی وقت ہٹائی جائے گی جب اس بات کا یقین ہو کہ کورو نا وائرس پر قابو پایا گیا ہے اور اب اس مہلک وائرس سے ملک کے شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے“۔
 

تازہ ترین