کرونا وائرس | کشمیر یونیورسٹی کامحکمہ صحت کومکمل تعاون دینے کا فیصلہ

تاریخ    8 اپریل 2020 (50 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کشمیر یونیورسٹی نے محکمہ صحت کوتعاون دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں کل جموں و کشمیر نیشنل ہیلتھ مشن اور محکمہ صحت پر مشتمل ایک ٹیم نے کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کے ساتھ میٹنگ کی جس میں کشمیر یونیورسٹی کوویڈ19کے ٹیسٹ کرانے حوالے سے بات چیت کی ۔ ٹیم نے کشمیر یونیورسٹی میںبائیو ٹیکنالوجی ،بائیو کمسٹری اور کلنیکل بائیو کمسٹری شعبوں کا معاینہ کیا اور ان لیبارٹریوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا تاکہ ان لیبارٹریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کی جاسکے ۔ٹیم نے یہاں سائنسدانوں اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا اور ان لیبارٹریوں میں کووید-19کے ٹیسٹ کرانے کیلئے ان سے مشورہ کیا ۔اس موقعہ پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ کشمیر یونیورسٹی اپنے طور سے محکمہ صحت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ان لیبارٹریوں میں موجود ساز و سامان فراہم کرے گی ۔
 

تازہ ترین