۔1.60 لاکھ ورکروں میں16کروڑ روپے کی امداد تقسیم

مشیرفاروق خان نے محنت وروزگار محکمے کی سرگرمیوں کاجائزہ لیا

8 اپریل 2020 (50 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے اَفسروں کی ایک میٹنگ میں بین ریاستی مائیگرنٹ اور مقامی سطح کے مزدوروں میں اِمداد فراہم کرنے کے لئے کی جارہی کوششوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری محنت و روزگار ( ایل اینڈ ای ) سوربھ بھگت ، لیبر کمشنر عبدالرشید وار ، سی ای او / سیکرٹری ، جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی ، مظفر احمد پیر و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران سوربھ بھگت نے مشیر موصوف کو بتایا کہ لیبر کمشنر جے اینڈ کے نے جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی کے ذریعے 1.60لاکھ ورکروں میں اشیائے ضروریہ کی حصولیابی کے لئے 16کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی۔اِس رقم میں سے ہر ایک ورکر کو یک وقتی امداد کے طور پر ایک ہزار روپے کی رقم فراہم کی جاتی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بین ریاستی مائیگرنٹ ورکروں کے لئے ہیلپ لائین قائم کی گئی ہے۔اِس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں پھنسے مزدروں کے لئے دو ہیلپ لائین قائم کی گئی ہیں تاکہ اُن کو ضروری مدد اور رہبری فراہم کی جاسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ ان پھنسے ہوئے مزدوروں کو امداد ، راشن و دیگر طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔اس موقعہ پر فاروق خان نے لیبر کمشنر ، سی ای او جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیو بی اور ڈائریکٹر ماحولیات کو ہدایت دی کہ وہ پھنسے ہوئے مزدوروں میں ماسک تقسیم کریں۔
 

تازہ ترین