تازہ ترین

عشمقام میں مشعلیں جلانے کا سالانہ پروگرام ملتوی

تاریخ    8 اپریل 2020 (50 : 01 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ//کورونا وائرس کے پیش نظر زین الدین ولیؒ عشمقام میںسالانہ مشعل پروگرام منعقد نہیں ہوسکا ۔ صدیوں پرانے اس پروگرام پر ہر سال ہزاروں کی تعداد میں زائرین یہاں جمع ہو تے ہیں تاہم اس سال عالمی وباء کی وجہ سے زیارت میں کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوپائی ۔زیارت کے منتظمین کے مطابق مسلم وقف بورڈ کی مشاورت سے اس سال مشعل تقریب ملتوی کی گئی اور عوام کو پروگرام کے حوالے سے پہلے ہی مطلع کیا گیا تھا۔اُنہوں نے کہا یہ فیصلہ لوگوں کی حفاظت اور حکومتی مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا۔اس بیچ زیارت کے ارد گرد سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔پولیس کے مطابق ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ کچھ افراد زیارت کے صحن میں جمع ہونے کی کوشش کریں گے۔ 
 

تازہ ترین