آج سے 3دن تک بارشوں کا امکان :محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

7 اپریل 2020 (26 : 02 PM)   
(      )

ثاقب ملک
سرینگر//محکمہ موسمیات نے جموں کشمیر کے اکثر حصوں میں منگل سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لاٹس نے کہا”فی الوقت خطے کے اندر آسمان ابر آلود ہے“۔
محکمہ کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ آج سے جموں کشمیر میں بارشوں کا تازہ سلسلہ شروع ہوگا۔لوٹس نے کہا”گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ اگلے تین دن جاری رہنے کا امکان ہے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ11اور12فروری کو موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔لوٹس نے کہا”اس کے بعد13اور14اپریل کو ایک بار پھر موسم خراب ہوسکتا ہے،اس عرصہ کے دوران لداخ خطے کے ذانسکار اور کرگل علاقوں میں ہلکی برفباری بھی متوقع ہے“۔
 

تازہ ترین