محبوبہ مفتی گھر منتقل، پی ایس اے کے تحت حراست کا سلسلہ جاری

7 اپریل 2020 (02 : 01 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی)صدر محبوبہ مفتی، جو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقید ہیں، کو منگل کے روز اُنکے گھر منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل محبوبہ کی منتقلی کے سلسلے میں محکمہ داخلہ نے ایک آرڈر جاری کردیا۔
محبوبہ کوگذشتہ برس5اگست کو احتیاطی حراست میں لیا گیا تھا تاہم اُن پراس سال6فروری کو پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا۔
محبوبہ مفتی مولانا آزاد روڑ پر واقع ایک سرکاری عمارت میں مقید تھیں ، جس کو سب جیل قراردیا گیا تھا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق اُن کی منتقلی سے قبل محبوبہ کی سرکاری رہائش گاہ”فیئر ویو گپکار روڑ“ کو فوری طور پر سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین