بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں نیا داخلہ عمل شروع،آن لائن درخواستیں طلب

7 اپریل 2020 (56 : 11 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری نے انڈر گریجویٹ اور دیگر پیشہ ورانہ کورسز کیلئے نیا داخلہ عمل کو شروع کرتے ہوئے اہل اُمیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے اہل اُمیدواروں سے کہا ہے کہ وہ مختلف کورسز کیلئے2020-21سیشن کیلئے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔
یونیورسٹی نے جن شعبہ جات کیلئے اہل اُمیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں اُن میں پی جی/یو جی/بی ٹیک/اور ڈپلوما کورسز شامل ہیں۔اس سلسلے میں یونیورسٹی نے باضابطہ ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُمیدوار اپنی درخواستیںhttp://www.bgsbu.ac.in
 پر جمع کراسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ فون نمبرات7780927045 اور7006321557پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
 

تازہ ترین