مڈ ڈے میل سکیم کے تحت 87 فیصد طلبا کو خشک راشن فراہم

سکولی تعلیم محکمہ شکائتوں کے ازالے کیلئے پورٹل کا آغاز کرے گا

7 اپریل 2020 (08 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں// سرکاری اساتذہ کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے سکولی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ڈائریکٹوریٹ سطح پر شکائتوں کے ازالے کے پورٹل شروع کریں ۔ ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر سامون نے دونوں صوبوں کے محکمہ تعلیم کے افسران کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی تمام شکایات معیاد بند طریقے پر دور کی جانی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو ڈائریکٹوریٹوں یا سول سیکرٹریٹ میں اپنی فائلوں کے پیچھے رہنے کے بجائے تدریسی عمل میں اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئیے ۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ وہ کسی بھی وقت اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں اور اُن کی شکایات کا ازالہ معیاد بند طریقے پر کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں چئیر مین جے اینڈ کے بوس ، ناظمِ تعلیم کشمیر ، ناظمِ تعلیم جموں ، ڈائریکٹر سماگرہ سکھشا و دیگر افسران موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر سماگرہ سکھشا نے کہا کہ اب تک 87 فیصد طلبا کو خشک راشن فراہم کی گئی ہے اور چند دنوں کے اندر صد فیصد طلبا کو راشن فراہم کی جائے گی ۔ ڈٖاکٹر سامون نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ چیف ایجوکیشن افسران سے مڈ ڈے سکیم کے تحت صد فیصد کوریج سرٹیفکیٹ حاصل کریں ۔ ڈاکٹر سامون نے دونوں صوبوں کے ناظمِ تعلیم کی اُن کوششوں کو سراہا جن کے تحت طلبا کو ای کلاسز کے ذریعے تدریسی عمل جاری رکھا گیا ۔ 
 

تازہ ترین