کروناوائرس پھیلنے کاشاخسانہ | اندور میں کشمیری اسکالرپریشان،گھرپہنچانے کامطالبہ

7 اپریل 2020 (08 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//اندور کی ایک بستی میں مہلک کورونا وائرس میں کئی افراد کے مبتلا ہونے کے بعد یہاں 53کشمیری پی ایچ ڈی سکالرس میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔اس دوران سکالرس نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں یہاں سے فوری طور کشمیر منتقل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں۔ اندور کی ایک یونیورسٹی) ڈی اے وی ای)میںمختلف مضامین میں پی ایچ کی ڈگریاں حاصل کر رہے،53کشمیری طلباء سخت پریشانیوںمیں مبتلا ہوئے ہیں ۔اندور سے کچھ طلبا نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ وہ یہاں تھجرانہ کے مقام پر عارضی طور رہائش پزیر ہیں ،جہاں 8سے 10افرادمہلک کورونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیںجس کے نتیجے میں مذکورہ طلبا ء کو سخت پریشانی اور خوف لاحق ہوا ہے ۔اس دوران ان سکالرس کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میںوائرس داخل ہونے کے نتیجے میں تمام کشمیری طلبا ء کمروں سے باہر نہیں نکلتے  ۔انہوں نے سرکاراور انتظامیہ سے پیل کی کہ ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صرف اُنہیں ان کے گھر پہنچایا جائے تاکہ وہ اس وائرس سے محفوظ رہیں۔
 

تازہ ترین