جموں میں محکمہ دیہی ترقی نے165811ماسک تقسیم کئے

7 اپریل 2020 (08 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں//محکمہ دیہی ترقی نے جموں کشمیر کے دور دراز اور دیہی علاقوں میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں سلسلہ وار طریقہ کار اپناتے ہوئے لوگوں کو اپنا تحفظ یقینی بنانے کے بارے میں جانکاری دی ۔ ان اقدامات کی تفاصیل کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ناظم دیہی ترقی جموں سدھرشن کمار نے کہا کہ محکمہ کے عملے اور پنچائتی راج اداروں کے منتخب ممبران بشمول بی ڈی سیز کے چیئر پرسن ، سرپنچ اور پنچ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کئے ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کیلئے پنچائت اور بلاک سطحوں پر دیہی بیداری اور نگرانی کمیٹیوں کو تشکیل دیا گیا ہے ۔ موصوف نے کہا کہ بلاک سطح کی کمیٹیوں کے سربراہ بی ڈی سی چیئر پرسن اور پنچائت سطح کی کمیٹیوں کی قیادت سرپنچ کر رہے ہیں ۔ دیہی ترقی محکمے نے ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے جموں صوبے میں 165811 ماسک تقسیم کئے ۔ ناظم موصوف نے کہا کہ جو افراد گھریلو قرنطینہ میں رکھے جاتے ہیں ان کی نگرانی پنچائت ممبران 14 دنوں تک جاری رکھتے ہیں ۔ 
 

تازہ ترین