تازہ ترین

سیکاپ کا ریلیف فنڈ میں10لاکھ روپے کی رقم کا عطیہ

7 اپریل 2020 (08 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں //جموں اینڈ کشمیر سمال سکیل انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ ( سیکاپ ) نے کورونا وائیرس ( کووڈ 19 ) کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں جاری کوششوں کو استحکام بخشنے کیلئے جے اینڈ کے ریلیف فنڈ میں دس لاکھ روپے کی رقم کا عطیہ دیا ۔ اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر سیکاپ اتل شرما نے کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت منوج کمار دویدی کو دس لاکھ روپے کی ایک چیک پیش کی ۔ یہ رقم کارپوریشن کے عملے کی طرف سے رضا کارانہ طور پر ریلیف اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی ۔ منیجنگ ڈائریکٹر سیکاپ نے کمشنر سیکریٹری کو بتایا کہ یہ عطیہ کارپوریشن کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں میں سے اکٹھا کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں اور تین ہزار ہسپتالوں کے بستروں کیلئے سیکاپ نے 150 لیٹر سینی ٹائیزر فراہم کیا ۔ اس کے علاوہ اہم خدمات میں مصروف ملازمین میں بھی سیکاپ نے ماسک تقسیم کئے ۔