ایل جی نے ایک سال کیلئے اپنی تنخواہ کی 30 فیصد رقم کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے وقف کی

6 اپریل 2020 (29 : 08 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے اگلے ایک سال کیلئے اپنی تنخواہ میں سے 30 فیصد رقم کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی بہبودی و علاج و معالجے کیلئے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں وقف کرنے کا اعلان کیا ۔ 
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں اور بحثیت ایک شہری یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم موجودہ صورتحال سے مقابلہ کرنے کیلئے اس عمل میں بھر پور اشتراک کریں ۔
 

تازہ ترین