تین نئے مثبت معاملات سامنے آئے،35,243 اَفراد زیر نگرانی

6 اپریل 2020 (22 : 08 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں//حکومت نے پیر کے روز کہا کہ جموںوکشمیر میں آج کورونا وائر س کے 3 مثبت نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور ان سبھی کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔اس طرح جموں وکشمیر میں مثبت معاملات کی کل تعداد 109تک پہنچ گئی ہے۔ 
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلٹین میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 109 مثبت معاملات میں سے 103 سرگرم معاملات ہیں ،04 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 02کی موت واقع ہوئی ہے۔ان معاملات میں سے 85معاملات کشمیر صوبے سے جبکہ 18معاملات جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔
اب تک 35,243 ایسے اَفراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے یا جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں ۔ ان میں سے 10,556 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ615 اَفراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔103کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 17,506 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق6,463اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اب تک 1,708نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 1,583 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے اور 16کی روپورٹیں 06اپریل 2020 ءتک آنا باقی ہے ۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سماجی دوری کو برقرار رکھیں۔ اُن سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ سفری تفاصیل یا مثبت معاملے کے ساتھ رابطے کو رضاکارانہ طور پر رِپورٹ کریں۔
 

تازہ ترین