کورونا :قرنطین کی مدت مکمل کرنے والے161افراد گھروں کیلئے راونہ

6 اپریل 2020 (10 : 02 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//طالب علموں اور دیگر مسافروں پر مشتمل161افراد کو پیر کے روز وادی کے مختلف اضلاع میں قائم قرنطین مراکز پر مطلوبہ مدت مکمل کرنے کے بعد گھروں کیلئے روانہ کیا گیا۔ 
سرکاری ذرائع نے کہا کہ 24مارچ کو سرینگر ایئر پورٹ سے 161افراد کو قرنطین کیلئے لیجایا گیا تھا۔ یہ سبھی افراد باہری ریاستوں یا ممالک سے آئے تھے۔مذکورہ ذارئع نے مزید کہا کہ مذکورہ افراد کے نمونے حاصل کرکے اُن کے ٹیسٹ بھی کرائے گئے تھے جن کے رپورٹ منفی آئے ہیں۔
دریں اثناءمذکورہ افراد کو قرنطین کے دوران ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر محکمہ صحت کے حکام،پولیس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔قرنطین کی مدت مکمل کرنے والے ایک نوجوان کے والد نے کہا”ہم محکمہ صحت کے حکام اور پولیس کے مشکور ہیں جو اس عمل کے ساتھ پورے وقت تک جُڑے رہے “۔
 

تازہ ترین