ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3577 ،اموات 83

6 اپریل 2020 (36 : 12 PM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی// (یواین آئی) ملک کی مختلف ریاستوں میں ہفتے کے روز سے اتوار کی دیر شام تک کورونا وائرس کے 675 نئے کیسز سامنے ا?نے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3577 پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 15 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 83 ہو چکی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری رات کو جاری رپوررٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کے 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب اس کے 3577 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں 65 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے پورے ملک میں اب تک 83 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 275 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا سے دہلی میں سب سے زیادہ 501 افراد متاثرہیں اور سات افراد کی موت ہوچکی ہے۔ دوسرے مقام پر مہاراشٹر ہے جہاں 490  افراد متاثر ہیں اور 24 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ تیسرے مقام پر جنوبی ریاست تمل ناڈو ہے جہاں 485 افراد متاثر ہیں اور تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔کیرلا میں 306 متاثر ہیں اور دو افراد کی موت ہوئی ہے۔ تلنگانہ میں 269 افراد متاثر ہوئے ہیں اور سات افراد کی موتیں ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں اترپردیش میں 227 افراد متاثر ہیں اور دو افراد کی موت ہوئی ہے، ا?ندھرا پردیش 190 افراد اور کرناٹک میں 144 افراد متاثر ہیں اور علی الترتیب ایک اور چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 165 افراد متاثر ہوئے ہیں اور نو افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ گجرات میں 122 افراد متاثر ہیں اور 11 افراد کی موت ہوئی ہے۔ پنجاب میں پانچ، مغربی بنگال میں تین، جموں و کشمیر میں دو؛ بہار، ہریانہ اور ہماچل پردیش ایک ایک موتیں ہوئی ہیں۔ 
 

تازہ ترین