سامبہ میں قرنطین مرکز سے فرار ہونے والا شخص بازیاب، کیس درج

6 اپریل 2020 (53 : 11 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع سامبہ میں کورونا وائرس کے ایک مشتبہ مریض کو قرنطین مرکز سے فرار ہونے کے بعد واپس لایا گیا جس کے بعد پولیس نے اُس کیخلاف کیس درج کرلیا۔
سرکاری ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ ہندوارہ کا رہنے والا ایک شخص گذشتہ روز سامبہ میں قائم ایک قرنطین مرکز سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے مذکورہ شخص کو بازیاب کرکے واپس قرنطین مرکز پہنچایا۔
سرکاری ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو اچھی طرح معلو م ہے کہ کورونا وائرس کتنا مہلک ہے اور اس کے باوجود قرنطین مرکز سے جان بوجھ کر بھاگ گیا جس کی وجہ سے اُس نے باقی لوگوں کو خطرے میں مبتلاءکیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کیخلاف رام گڑھ پولیس سٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین