کورونا وائرس وَبا | گاندھی نگر ہسپتال مؤثر طریقے سے نمٹنے کیلئے تیار/ڈاکٹر بھگت

6 اپریل 2020 (26 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں//میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر ڈاکٹر لکشمن داس بھگت نے کہا کہ کووِڈ۔19 مریضوں کو مناسب طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اِدارہ کورونا وَبا سے نمٹنے کے لئے مؤثر طریقے پر تیار رکھا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہسپتال اِنتظامیہ متعلقہ مریضوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کے لئے طبی نگہداشت کے تمام رہنما خطوط پر عمل کر رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اب تک باقاعدہ پروٹوکو ل کے بعد 62 کورنٹین مریضوںکو ہسپتال سے رخصت کیا گیا ہے۔گورنمنٹ ہسپتا ل گاندھی نگر جسے خصوصی طور پر کووڈ۔19 ہسپتال نامزد کیا گیا ہے میں 270 آئیسولیشن بستروں کی گنجائش ہے۔ ڈاکٹر بھگت نے مزید کہا کہ محکمہ صحت نے کورونا وائرس مریضوں سے نمٹنے کے لئے ہسپتال میں ایک نئے بلاک کو چالو کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے ۔ اِس کے علاوہ ہسپتال میں نیو نیٹل اور ایک بچوں کا وارڈ بھی مو جود ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نئے بلاک کو مناسب عملہ فراہم کرنے کے بعد مریضوں کی طبی نگہداشت میں بہتری لائی گئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ مریضوں کے لئے معقول ادویات اور مشینری کے علاوہ دیگر آلات بھی نصب کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ وہ ان مشکل حالات میںکووڈ۔19 کے مریضوں کوطبی نگہداشت فراہم کرنے میں اپنا فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔ اُنہوں نے معاشرے کے تمام طبقوں سے تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑنا ایک اجتماعی لڑائی ہے اور اِس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے ہم سب کو اپنارول اد ا کرنے کی ضرور ت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ مشوروں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اِس مہلک بیماری کے مزید پھیلائو کو روکا جاسکے اور بیماری کے خلاف نمٹنے میں اپنا رو ل ادا کریں۔اُنہوں نے کہاکہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر لوگوں کے ذریعے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی اور وہ حکام کے سامنے اپنی سفری تفصیلات کا انکشاف کریں گے تو وبائی بیماری نمٹنے میں بہت زیادہ وقت اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے۔
 

تازہ ترین