کورونا کا پھیلائو جاری | ملک بھر میں75 اموات ، 3072 افراد متاثر

5 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی //  ملک میں کورونا وائرس (کووِڈ-19) سے متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس کی زد میں آکراب تک 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ہفتے کی رات وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا ملک کی 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکی ہے۔ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3072 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 57 غیر ملکی شامل ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا سے پورے ملک میں اب تک 75 افراد کی موت ہوگئی ہے حالانکہ 213  افراد صحتمند ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر 490 افراد مہاراشٹر میں ہیں، یہاں 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مہاراشٹر کے بعد قومی دار الحکومت نئی دہلی میں ہیں جہاں 445 افراد اب تک اس سے متاثر ہوئے ہیں، یہاں چھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس معاملے میں تیسرا مقام تملناڈو کا ہے جہاں اب تک 411 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور دو افراد کی کی موت ہوئی ہے۔ کیرلا میں 295 متاثر ہیں اور وہاں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ راجستھان میں 200  افراد کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہیں لیکن اب تک یہاں اس کی زد میں آنے کے سبب ایک بھی موت نہں ہوئی  ہے۔ راجستھان میں 200 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں لیکن اب تک یہاں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔ آندھرا پردیش میں 161 اور کرناٹک میں 128 افراد متاثر ہیں۔ ان دونوں ریاستوں میںکورونا وائرس کے سبب علیٰ الترتیب ایک اور تین افراد کی موت ہوئی ہے۔ تیلنگانہ میں 158، مدھیہ پردیش میں 104 اور گجرات میں 105 افراد متاثر ہیں اور علی الترتیب ساتھ چھ اور 10 افراد کی موت ہوئی ہے۔ پنجاب میں پانچ، مغربی بنگال میں تین، جموں و کشمیر میں دو، بہار اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔  وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے سنیچر کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کورونا وائرس سے 2902متاثرین میں صفر سے 20برس کے 9فیصد، 21سے چالیس برس تک کے 42فیصد، 41سے 60برس تک کے 33 فیصد اور 60برس سے زیادہ کے 17فیصد لوگ ہیں۔ مجموعی متاثرین میں سے 58معاملات سنگین ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے دوگنا ہونے کی شرح دوسرے ممالک کے مقابلہ میں کافی کم ہے اور ایسا حکومت کے سرگرم، مرحلہ وار اور خطرے کے اندیشہ کا اندازہ لگاتے ہوئے پہلے سے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

تازہ ترین