تازہ ترین

۔14فیصد نوجوان ٹھیک ہونے کے بعد دوبارہ متاثر ہوئے:تحقیق

5 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
بیجنگ// ماہرین کی ایک اسٹڈی میں پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر14.5 فیصد نوجوان اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد دوبارہ اس سے متاثر ہو ئے۔کورونا وائرس کی یہ تحقیق چین اورامریکہ کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ تحقیق کے مطابق 262 کیسزمیں سے 38 کیس ایسے پائے گئے، جب نوجوان ٹھیک ہونے کے دو ہفتے بعد دوبارہ اس وبا میں مبتلا ہوئے.اس کا مطالعہ جنوبی چین کے صوبہ گوانڈونگ سے ہیلتھ کے حکام نے فروری کے آخر میں کیاتھا،جس میں تقریبا14فیصد معاملات میں یہ پایا گیا کہ نوجوان اس جان لیواوائرس سے ٹھیک ہونے کے دو ہفتے کے اندردوبارہ اس کی زدمیں آ گئے۔ماہرین کے مطابق جو38 افراد دوبارہ اس وائرس سے متاثر ہوئے ان میں صرف ایک شخص کی عمر60 سال سے زیادہ، جبکہ سات کی عمر14 سال سے کم تھی۔ ساتھ ہی ماہرین کوپتہ چلا کہ جو38 لوگ دوبارہ متاثر ہوئے ان میں سے چند لوگوں نے ہلکی کھانسی اورسینے کی جکڑن کی شکایت کی جبکہ کسی کو بھی بخار نہیں ہوا۔دوسری جانب ، اس وبا کے اہم مرکز چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان کے تونگجی اسپتال کی ٹیم کی طرف سے گزشتہ ماہ کی گئی تحقیق میں محض تین فیصد ایسے معاملے سامنے آئے، جب لوگ دوبارہ اس انفیکشن کی زد میں آئے۔یواین آئی،