تازہ ترین

دنیا سنگین صورتحال سے دوچار | کرونا سے 59136 ہلاکتیں، 1101674 متاثر

5 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

یو این آئی
بیجنگ/جنیوا//پوری دنیا کے زیادہ تر (اب تک 185)ممالک میں پھیل چکے کروناوائرس (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس خطرناک وائرس سے پوری دنیا میں اب تک 59136 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریبا 1101674 لوگ اس سے متاثر ہیں اوراب تک 226669 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔دنیا کاسپرپاور امریکہ میں یہ وبا تباہ کن شکل لے چکی ہے۔ یہاں پر اب تک 277953 لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد کرونا کی سب سے سنگین صورت حال اٹلی اور اسپین کی ہے۔عالمی وبا کرونا وائرس سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار کے پار پہنچ چکی ہے۔ یہاں پر اس جان لیوا وبا کی وجہ سے اب تک 14681 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 119827 لوگ اب تک اس سے متاثر ہیں۔اسپین میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کا اعدادوشمار گیارہ ہزار کے پار ہوچکا ہے۔ یہاں اس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 11198 لوگوں کی جان جاچکی ہے جبکہ 119199 لوگ اس سے متاثر ہیں۔فرانس میں اس عالمی وبا کی وجہ سے اب تک 6507 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 65202 لوگ اس سے متاثر ہیں۔ وہیں برطانیہ میں کرونا سے اب تک 38690 لوگ متاثر ہیں جبکہ3605 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔بنگلہ دیش میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو اور لوگوں کی موت ہوگئی جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی اور متاثروں کی تعداد بڑھ کر 70 ہوگئی ہے۔جنوبی امریکی ملک برازیل میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا کے 1146نئے کیسیز سامنے آئے ہیں۔جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد9056 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 60 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔