کولگام میں مسلح جھڑپ،4جنگجو جاں بحق: پولیس

4 اپریل 2020 (21 : 03 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں ہفتے کوسیکورٹی فورسز کے ساتھ خونریز تصادم آرائی کے دوران چار جنگجو جاں بحق ہوگئے۔یہ جھڑپ ضلع کے دمحال ہانجی پورہ ، کھوری بٹہ پورہ علاقے میں اُس وقت پیش آئی جب فورسز نے ہردہ منگری گاﺅں کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
پولیس نے کہا کہ یہ آپریشن فوج، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور شروع کیا تھا جس کے دوران چھپے جنگجوﺅں کے ساتھ گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے دوران چار جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ 
پولیس نے مزید کہا کہ جس مکان کے اندر جنگجوﺅں نے پناہ لی تھی وہ مکمل طور تباہ ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اس جھڑپ میں جاں بحق جنگجوﺅں میں سے دو کی شناخت مقامی جنگجوﺅں کے طور ہوئی ہے جبکہ ماقی ماندہ دوکی شناخت کی جارہی تھی۔
پولیس نے مزید کہا کہ جنوبی کشمیر میں گذشتہ12روز کے دوران جو چار شہری ہلاکتیں ہوئیں، مذکورہ جنگجو گروہ اُن ہلاکتوں میں ملوث تھا۔
 

تازہ ترین