جنگجومخالف آپریشن

ہندوارہ میں4جنگجو اور3اعانت کار گرفتار:پولیس

4 اپریل 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ //جنگجوئو ں مخالف کاروائی کے دوران ہندوارہ پولیس نے علاقہ میں 4جنگجو ئوںاور3بالاے زمین ورکروں کو گرفتارکرکے اُن کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کادعویٰ کیا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو دوران شب ہندوارہ پولیس اور فوج نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر شالہ پورہ لنگیٹ میں آزاد احمد بٹ کے گھر پر چھاپہ مار اور اُسے گرفتار کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور فوج نے بابا گنڈ لنگیٹ علاقہ میں بھی ایک چھاپہ کے دوران الطاف احمد بابا اور اوڑی کے ارشاد احمد کو حراست میں لیکر اُن سے پوچھ تاچھ کی ۔گرفتار کئے گئے تینو ں نوجوانو ں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ بالائے زمین ور کر ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش تینو ں بالائے زمین وکرورں کی نشاندہی پر ہندوارہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے فورسز کے ساتھ ایک مشترکہ کاروائی کے دوران جمعہ کے روز چوگل علاقہ کو محاصرہ میں لیا اور وہا ں تلاشی کاروائی شروع کی جس کے بعد پولیس نے 4جنگجوئوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ،جن کی شناخت پرویز احمد چوپان ساکن شاٹھ پورہ ،مدثر احمد بٹ ساکن لنگیٹ ،محمد رفیع شیخ اور برہان مشتاق ساکن تلواری کے طور کی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی تحویل سے بھاری  مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا جسمیں 3,AK.47رائفلیں ،8میگزین ،12ہتھ گولے ،3چینی ساخت کے پستول اوردرجنو ں رائونڈ شامل ہیں ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر104/2020.US.120B.IPC,7/27,درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔
 

تازہ ترین