صدر و نائب صدر کی ویڈیو کانفرنس

گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کیساتھ بات چیت

تاریخ    4 اپریل 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے جے اینڈ کے یوٹی میں کووڈ۔19کے پھیلائو کو روکنے کے سلسلے میں اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ یہ ویڈیو کانفرنس صدر جمہوریہ اور نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے تمام گورنر وں ، لیفٹیننٹ گورنر اور ایڈمنسٹریٹروں کے ساتھ منعقد کی تاکہ اس وَبا کے پھیلائو کو روکنے کے لئے کی جارہی تیاریوں اور اُٹھائے جارہے اقدامات پر غور کیا جاسکے۔میٹنگ کے آغاز میں صدر جمہوریہ ، نائب صدر جمہوریہ اور لیفٹیننٹ گورنر نے کووَڈ ۔19کے خلاف کام کرنے والے عملے کی کاوشوںک سراہنا کی ۔ اُن میں ڈاکٹر ، نرسیں ، پولیس عمل و دیگر بہادر افراد شامل ہیں۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ان بہادر لوگوں کو حکومت کی طرف سے تمام ضروری طبی و دیگر تعاون فراہم کیا جائے گا۔ بات چیت کے دوران کئی اہم معاملات پر سیر حاصل بحث ہوئی جن میں لوگوں کے ادویات ، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور سپلائی کے معاملات شامل ہیں ۔
اُنہوں نے کسانوں کو اُن کا فصل بہتر ڈھنگ سے سنبھالنے اور طلباء کو آن لائن کلاسز / کورسزکا اہتمام کرنے پر بھی غور و خوض کیا۔ ریڈ کراس سول سائٹی اور سماجی و مذہبی تنظیموں کے علاوہ دیگر رضاکار تنظیموں پر خصوصی زور دیا گیا کہ وہ جن بھاگی داری طریقے پر حکومت کی کوششوں میں اپنا تعاون فراہم کریں ۔ تاکہ لوگوں کو اس نازک موقعہ پر امداد ، خرد ونوش و طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے صدر جمہوریہ کو یوٹی انتظامیہ کی طرف سے کووڈ ۔ 19کے پس منظر میں اٹھائے جارہے اقدامات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ لگ بھگ 28ہزار مہمان مزدروں کو جموںوکشمیر کے مختلف کیمپوں میں رکھا گیا ہے اور ان کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے ۔اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں مشتبہ افراد کی نشاندہی ، نگرانی اور طبی جانچ بالخصوص ریڈ زونوں میں عمل میںلائی جارہی ہے ۔ مقامی مذہبی رہنمائوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ لوگوں میں اس وباکے بارے میں جانکاری پیدا کریں۔
 

تازہ ترین