تازہ ترین

حوصلہ بڑھانے اور ماحول مثبت بنانے میں کھلاڑی تعاون کریں:مودی

4 اپریل 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی/وزیراعظم نریندرمودی نے کھلاڑیوں سے کورونا کی وبا کے دوران ملک کا حوصلہ بڑھانے اور ماحول مثبت بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت ،خود کو ڈسیپلن کرنا اور خود پر اعتماد اس وائرس کے انفیکشن کا مقابلہ کرنے کے لئے بے حد ضروری ہے ۔مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مشہور کھلاڑیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا،‘‘کورونا وائرس پوری انسانیت کا دشمن ہے اور حالیہ حالات کی حساسیت کا پتہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار اولملپک کھیلوں کو ملتوی کیاگیا ہے ۔اس وبا سے پیدا مشکلات کی وجہ سے ومبلڈن جیسے کئی دیگر اہم بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد اور کرکٹ سے متعلق انڈین پریمئر لیگ جیسے گھریلو کھیلوں کا انعقاد کی پہلے سے طے مدت میں تبدیلی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔وزیر اعظم نے کھیل کے میدان پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملک کو فخر محسوس کرانے والے کھلاڑیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں ملک کا حوصلہ بڑھانے اور مثبت ماحول بنائے رکھنے میں بے حد اہم کردار ادا کرنا ہے ۔کھلاڑیوں کو لوگوں کو لاک ڈاؤن کے دوران جاری کئے جانے والے مشوروں پر مسلسل عمل کرنے کے لئے تحریک دینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی تربیت کے دوران سیکھی جانے والی خاص باتیں جیسے چیلنجوں کا ڈٹ کر سامنا کرنے کی صلاحیت،خود کو ڈسپلن میں لانا،مثبت سوچ اور خوداعتمادی اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کی سمت میں بے حد اہم اور ضروری طریقے ہیں۔مختلف کھیلوں سے جڑے 40سے بھی زیادہ اہم کھلاڑیوں نے اس ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا جن میں بھارت رتن یافتہ سچن تیندولکر ،بی سی سی آئی چیئرمین سورو گانگولی ،خاتون ہالی ٹیم کی کپتان رانی رام پال،مشہور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو،کبڈی کھلاڑی اور ہماچل پردیش پولسی محکمے میں ڈی ایس پی اجے ٹھاکر،فاسٹ رنر ہیما داس،پیرا ایتھلیٹ ہائی جمپرشرد کمار،اہم ٹینس کھلاڑی انکیتا رینا،بہترین کرکٹر یوراج سنگھ اور ٹیم انڈیا ک ے کپتان،وراٹ کوہلی شامل ہیں۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن ریجیجو اور وازارت کے دیگر سینئر افسران نے بھی اس مکالمے میں حصہ لیا۔مسٹر مودی نے کھلاڑیوں سے لوگوں کو دئے جانے ولاے اپنے پیغامات میں وبا سے لڑنے کے لئے ‘عزم’کرنے ،سماجی دوری بنائے رکھنے کی خاطر صبر رکھنے ،مثبت ماحول بنانے کے لئے اس لڑائی میں سب سے آگے رہنے والے میڈیکل کے شعبہ اور پولسی اہلکاروں جیسے سپاہیوں کا احترام کرنے کے لیے اور پی ایم کیئرس فنڈ میں تعاون کرنے کے لئے نجی سطح کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر بھی تعاون کرنے کو کہا ہے ۔انہوں نے کھلاڑیوں سے جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ آیوش وزارت کی ہدایات کو مقبول بنانے کے لئے بھی کہا۔کھلاڑیوں نے اس بے حد چیلنجنگ وقت میں وزیراعظم کی قیادت کی ستائش کی۔کھلاڑیوں نے یہ یقینی بنانے کے لئے بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیاکہ وہ اس لڑائی میں سب سے آگے رہ کر بے لوث خدمت کرنے والے طبی اہلکاروں اور پولیس اہلکاروں کو احترام دلانے کے لئے تیار ہیں۔