قرنطینہ مراکز میں داخل افراد کوبہترسہولیات فراہم کی جائیں:یشا مدگل

3 اپریل 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

کٹھوعہ//جموں پاور ڈسٹریبوشن کارپوریشن لمٹیڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر یشا مدگل جو کہ کورونا وائیرس کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کی کوششوں میں اپنی معاونت فراہم کر رہی ہیں، نے کٹھوعہ میں قائم کئے گئے مختلف قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا اور وہاں رکھے گئے افراد کو انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔ اس موقعہ پر کووڈ 19 سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے نوڈل افسروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ کورنٹائین مراکز میں دستیاب سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائیزہ لینے کے بعد یشا مدگل نے متعلقہ افسروں کو اس سلسلے میں وضع کئے گئے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی ہدایت دی ۔ یشا مدگل کو بتایا گیا کہ ہرقرنطینہ مرکز میں ایک طبی ڈیسک قائم کیا گیا ہے تا کہ ان میں رکھے گئے افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ انہیں بتایا گیا کہ ان مراکز میں لانڈرنگ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں ۔ اس سے قبل یشا مدگل نے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کے ساتھ بھی بات چیت کی جنہوں نے 9 دن یہاںگذارے ہیں ۔ خواتین کیلئے نوڈل افسر سریندر جیت کور بھی یشا مدگل کے ہمراہ تھیں ۔ 
 

تازہ ترین