کولگام میں فائرنگ | 2شہری ہلاک

تاریخ    2 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// کولگام کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں مشتبہ جنگجوئوں نے 2افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔بدھ کی رات دمحال ہانجی پورہ علاقے میں نادی مرگ کے مقام پر یہ واقع پیش آیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کے قریب 9بجے نادی مرگ گائوں میں فائرنگ کی آواز سنی گئی ۔اس کے بعد مقامی لوگوں نے ریٹائرڈ فاریسٹ ملازم غلام حسن وگے ولد وہاب وگے اور سراج الدین کھٹانہ کی خون میں لت پت لاشیں دیکھیں ۔پولیس کو مطلع کردیا گیا جس کے بعد انہیں ہسپتال پہنچایاگیا تاہم ڈاکٹروںنے دونوں کومردہ قراردیا ۔پولیس کاکہنا ہے کہ ہلاکتوں کی وجوہات کا پتہ لگایاجارہا ہے۔
 

تازہ ترین