اننت ناگ میں انٹی ریبیز انجکشن دستیاب نہیں

تاریخ    2 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ //ضلع اسپتال اننت ناگ میں اینٹی ریبز انجکشن کی عدم دستیابی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔شبیر احمد ساکن دہرنہ ڈورو نامی نوجوان بدھ کو ضلع اسپتال اننت ناگ میںاینٹی ریبز انجکشن حاصل کرنے کے لئے پہنچا لیکن یہاں اسپتال عملہ نے انجکشن کی دستیابی سے انکار کرتے ہوئے ایس ایم ایچ ایس سرینگر جانے کی صلاح دی ۔اپنی روئداد سناتے ہوئے مذکورہ نوجوان نے کہا کہ لاک ڈائون کے سبب اُنہیں اسپتال پہنچنے میں سخت مشکلات پیش آئے تاہم ضلع اسپتال میں راینٹی ریبیز انجکشن کی عدم دستیابی نے اُنہیں سخت مایوس کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ جب اُنہوں نے معاملہ میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ اسپتال میں چار ماہ سے انجکشن دستیاب نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع اسپتال میں انجکشن نہ ہونا محکمہ صحت کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹرشوکت جیلانی نے کہا کہ لاک ڈائون کے سبب اسپتال میں انجکشن نہیں ہے تاہم اُمید ہے کہ رواں مہینے دستیاب ہونگے۔
 

تازہ ترین