یو ایس اوپن مقام عارضی اسپتال میں بدلے گا

2 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

یو این آئی
نیویارک// سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مقام بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر کا ایک حصہ عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کے پھیلنے کو دیکھتے ہوئے 350 بستر کے عارضی اسپتال میں تبدیل کیا جائے گا۔کورونا وائرس کے پھیلنے کا عمل پوری دنیا میں جاری ہے اور اس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا کے اثرات امریکہ کے نیویارک میں بھی ہیں۔نیویارک میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے یو ایس اوپن کے انعقاد کے مقام کو عارضی اسپتال میں بدلا جائے گا۔امریکی ٹینس یونین کے ترجمان کرس وڈمئر نے کہا کہ اسٹیڈیم کو اسپتال میں تبدیل کرنے کا کام منگل سے شروع کیا جائے گا۔ وڈمئر نے کہا کہ ہم مدد کرنے کے لئے تیار ہیں اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔نیویارک ہمارا گھر ہے اور ہمیں اس بحران کی گھڑی میں متحد رہنا ہے۔نیو یارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ (این وائی سی ایم) نے امریکی ٹینس یونین کو اپنی منصوبہ بندی کے بارے میں پیر کو بتایا تھا۔
 

تازہ ترین