تازہ ترین

سعودی عرب کی مسلمانوں سے حج کی منصوبہ بندی نہ کرنے کی اپیل

2 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

یو این آئی
ریاض //سعودی عرب نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو صلاح دی ہے کہ وہ فی الحال حج بیت اللہ کی منصوبہ بندی نہ کریں ، کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلنے کے پیش نظر سعودی حکومت نے اگرچہ فی الحال حج 2020کو موقوف کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم دنیا بھر کے مسلمانوں کوسے کہا گیا ہے کہ وہ فی الحال دنیا بھر کی صورتحال واضح ہوجانے تک انتظار کریں ۔ الجزیرہ میں نشر ایک خبر کے مطابق سعودی عرب کی حکومت میں حج اور عمرہ کے وزیر محمد صالح بنٹے نے ایک ٹی وی انٹرویو میں لوگوں سے اس سال حج کے منصوبے ابھی سے نہ بنانے کی اپیل کی ہے۔ اس سے قبل ، یہاں سال بھر چلنے والے عمرہ کو گزشتہ ماہ سے ہی بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، دو ہفتہ قبل کورونا کے پیش نظر یہاں مساجد میں نماز ادا کرنے یا دیگر اجتماعی مذہبی پروگراموں پر بھی فی الحال پابندی عائد ہے۔صالح نے سرکاری ٹی وی چینل الخبریہ سے بات چیت میں دعوی کیا کہ سعودی عرب عمرہ اور حج کے لئے آنے والے عازمین کے لئے پوری طرح تیار ہے ، لیکن دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز تشویشناک ہیں۔ ہم پوری دنیا میں پھیلی ایک وبا کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
 

تازہ ترین