تازہ ترین

کرگل میں خاتون نے قرنطینہ میں بچے کو جنم دیا

1 اپریل 2020 (54 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
سرینگر// لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع ہسپتال کرگل میں قرنطینہ میں رہنے والی ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔ دونوں بچہ اور زچہ خیریت سے ہیں۔ ایک مقامی خاتون نے رضاکارانہ طور پر اس حاملہ خاتون کی مدد کی۔ قرنطینہ میں رہتے ہوئے بچے کو جنم دینے والی خاتون کے دیگر افراد خانہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔ دونوں بچہ اور زچہ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔لداخ حکومت کے ترجمان رگزن سیمفل کے مطابق ’’ہمیں پچاس کیسز کی رپورٹ ملی، ان میں سے 32 کرگل اور 18 لیہہ سے تھے،یہ سب کے سب منفی آئے ہیں‘‘۔ انہوں  نے کہا کہ لگ بھگ پچاس کیسز کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے،ہمارے پاس پازیٹو کیسز کی تعداد صرف دس ہے جن میں سے 8 لیہہ جبکہ دو کرگل میں زیر علاج ہیں، ان کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔ رگزن سیمفل نے کہا کہ ہمارے جو 605 زائرین واپس لوٹے ہیں، ان کو ملک میں مختلف جگہوں پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔