کیرن میں جنگجوئوں کی کمین گاہ تباہ | کرناہ میںبھی اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ

1 اپریل 2020 (37 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ میں حد متارکہ پر واقع کیرن علاقے میںپولیس اور فوج نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران جنگجو ئوںکی کمین گا ہ تباہ کی اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر نے کا دعویٰ کیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوںنے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کیرن علاقہ میں جنگجوئوں کی کمین گاہ کا پتہ لگایا اور منگل علی الصبح مقامی فوجی یونٹ 6راشٹریہ رائفلز اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکارو ں نے دریا ئے کشن گنگا کے متصل ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران جنگجوئوں کی کمین گاہ سے 6اے کے میگزن ،1اے کے47رائفل ،1چینی ساخت پستول ،180راؤنڈ گولیا ں بر آمدکیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ سوپور پولیس نے کئی جنگجو ئوںکو گرفتار کیا جس کے بعد ان کی نشاندہی پر کیرن میں ان کے ساتھ کام کررہے 5بالائی ورکرو ں کو گرفتار کیا گیا اور ان کی تحویل سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔اس دوران پولیس نے کرناہ سیکٹر کے ٹیٹوال علاقہ میں بھی 2چینی سا خت کے پستول ،3میگزین اور33راؤنڈ گولیاں بھی ضبط کر نے کا دعویٰ کیا ۔
 

تازہ ترین