ضلع بارہمولہ میں 700افراد زیرنگرانی | 106 اسپتالوں میں،186 خصوصی مراکز میں قرنطین

1 اپریل 2020 (37 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
 بارہمولہ // مہلک کورونا وائرس کے پیش نظر شمالی ضلع بارہمولہ میں  700کے قریب افراد اسپتالوں یا ضلع کے دیگر علاقوں میں قائم کئے گئے نگرانی مراکز کے اندر قرنطین کئے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ ضلع  میں ریاست سے باہر ، دوسرے ممالک سے آنے والے یا اُن کے رابطے میں آنے والے 700 کے قریب افراد کونگرانی میں رکھا گیا ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔مذکورہ افراد میں سے 186 انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے گئے مراکز جبکہ106 افرادضلع کے اسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70  کے قریب افراد جو ضلع سے باہر مختلف اسپتالوں یا خصوصی مراکز میں زیر نگرانی تھے، نے نگرانی کے 14 دن مکمل کرلئے ہیں اور وہ اپنے اپنے گھر وںکو واپس چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو عمرہ سے واپس آئے  تھے یا جوملک اور اس سے باہرکے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم تھے اور اب لوٹے تھے۔ ذرائع کے مطابق جو 700افراد زیر نگرانی ہیں وہ ضلع کے بارہمولہ ، سوپور ، پٹن ، ٹنگمرگ ، رفیع آباد اور اوڑی وغیرہ علاقوں میں قائم خصوصی مراکز یا اسپتالوں میں زیر نگرانی ہیں  محکمہ صحت نے ایک بار پھر لوگوں سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ لوگوں کی جانیں بچانا سب کی ذمہ داری ہے۔محکمہ نے لوگوں کو اپنے گھروں کے اندر ہی رہنے اور باہر سے آنے والوں کی شناخت نہ چھپانے کی اپیل کی ہے ۔
 

تازہ ترین