محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ، آج گرج چمک اور بارش کا امکان

1 اپریل 2020 (22 : 01 AM)   
(      )

نمائندہ عظمیٰ
سرینگر //محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دورا ن ٹنل کے آرپار بالائی اور میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔وادی میںمنگل کو دن بھر موسم ابرالودہ رہا اور کئی ایک علاقوں میں بارشیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر ٹھنڈ میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق شمالی ومغربی کشمیر کے علاوہ جموں کے کچھ پہاڑی علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں اور اگلے  24 گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2اپریل کی دوپہر سے موسم میں بہتری آئے گی ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق منگل صبح 6بجے سے شام 6بجے تک پہلگام میں 2.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ضلع کپوارہ میں 7.8ملی میٹر بارش ہوئی ۔ کپوارہ سے اطلاع ہے کہ وہاں لولاب ،سوگام ، ویلگار ، ہندوارہ اور کرناہ میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں ۔ادھر جموں خطہ کے ضلع جموں میں 0.3ملی میٹر ، بانہال میں 0.8ملی میٹر ، بٹوت 2.8ملی میٹر کٹرہ میں 0.4ملی میٹر بارش ہوئی ، جبکہ جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں میں دن بھر مطلع ابرآلود رہا ۔
 

تازہ ترین