برفباری اور بارشوں کے بعد کیرن اور مژھل کی سڑکیں بند

1 اپریل 2020 (22 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق شمالی ضلع کپوارہ کے میدانی علاقوں میں منگل کی صبح سے ہی بارشو ں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہونے کی اطلاع مو صول ہو ئی ہے جس کے نتیجے میں کیرن اور مژھل کی سڑکیں گا ڑیو ں کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئیں ۔ضلع کے میدانی علاقوں میں موسلا دار بارشو ں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جبکہ کیرن کی فرکیا ں گلی اور زیڈ گلی مژھل پر ہلکی برف جمع ہونے کی اطلاع مو صول ہوئی ہے ۔چوکی بل کرنا ہ سڑک کو اگرچہ 4روز کے بعد ضرورت مند لوگوں کے لئے کھول دیا گیا لیکن تازہ برف باری کی وجہ سے سڑک دو بارہ بند ہوگئی ہے ۔اس دوران کیرن کی سڑک پر بھاری پسیا ں گر آئی ہیں جس کے باعث اس سڑک کی حالت دوبارہ بگڑ گئی ۔میلیال میں کیرن کے درماندہ مسافرو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ وہ کئی روز سے میلیال میں درماندہ ہیں کیونکہ وہ ضروری کام کے لئے کپوارہ آئے تھے اوروہ میلیال میںسڑک بند ہونے کے نتیجے میں درماندہ ہیں  ۔انہو ں نے کیا کہ فرکیاں گلی سے آگے پتھرا ،پاترو ،کنڈین ،ڈٹہ برج ،منڈین سے لیکر کرناہ تک سڑک کی حالت انتہائی نا گفتہ بہہ ہے اور معمولی بارشو ں سے اس سڑک کا حال انتہائی برا ہوتا ہے ۔
 

تازہ ترین