تلنگانہ حکومت کا اعلان | تمام مزدوروں کا خیال رکھاجائیگا

1 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

یو این آئی
 حیدرآباد//تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے یقین دہانی کروائی ہے کہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 10,300مزدورجو آبپاشی پروجیکٹس میں ضلع سدی پیٹ میں کام کررہے ہیں کو 12کلو چاول کے ساتھ ساتھ فی کس 500روپئے فراہم کئے جائیں گے ۔وزیرموصوف نے کل سدی پیٹ ضلع میں نقد رقم اور چاول کی تقسیم کا کام کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت،دیگر ریاستوں کے نقل مکانی کرتے ہوئے تلنگانہ میں آنے والے تمام مزدوروں کو تلنگانہ کے خاندان کی طرح سمجھے گی۔مسٹر راو نے مدن پلی میں 360زرعی مزدوروں میں چاول کی تقسیم کے کام کی نگرانی کی۔ساتھ ہی انہوں نے نرساپور کے مزدوروں میں نقدی کی تقسیم،گجویل کی آر آرکالونی اور دیگر مقامات پر ان مزدوروں میں چاول اور دیگر اشیا کی تقسیم کی۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت تمام نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کا لاک ڈاون کے موقع پر خیال رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسی کو بھی اس ہنگامی صورتحال میں فاقہ کشی سے مرنے نہیں دے گی۔انہوں نے ان مزدوروں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کی علامات پر فوری طور پرعہدیداروں سے رجوع ہوں۔وزیرموصوف نے کہا کہ تمام کا مفت علاج کروایا جائے گا۔یواین آئی
 

تازہ ترین