تازہ ترین

ہندستانی فٹبال کھلاڑیوں کی جانب سے مدد

1 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

یو این آئی
کولکتہ//ہندوستانی فٹبال کھلاڑیوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے اور اپنی طرف سے مدد دی ہے ۔دفاعی کھلاڑی پریتم کونٹل نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی راحت فنڈ میں 50 ہزار روپے دیئے ہیں جبکہ مڈفیلڈر پرنئے ھلدر بیرکپور منگل پانڈے فٹ بال کوچنگ کیمپ میں اور بیرکپور ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں بنیادی سہولت سے محروم بچوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ھلدر نے اس کے علاوہ وزیر اعلی راحت فنڈ میں 20 ہزار روپے بھی دیئے ہیں۔ھلدر کلب ساتھی پربیر داس نے 50 ہزار روپے کی مدد کا کردار ادا کیا ہے جبکہ گول کیپر ارندم گھوش نے وزیر اعلی راحت فنڈ میں 25 ہزار روپے دیئے ہیں۔یو این آئی