کرونا وبا میں تیزی کے ساتھ اضافہ | دنیا بھر میں37519ہلاکتیں، 781656متاثرین

1 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

یو این آئی
بیجنگ// دنیا کے تقریبا بیشتر ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس (کووڈ 19) رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 37519 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 781656 افراد اس سے متاثر ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں مجموعی کورونا وائرس کے 180 نئے کیس سامنے آنے کے بعد اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1251 ہو گئی ہے جبکہ تین اور مریضوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے ۔وزارت صحت نے پیر کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 1251 کیسزکی تصدیق ہو چکی ہے ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81ہزار518 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 3305 لوگوں کی اس وائرس کی زد میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے ۔اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی ا موات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے حوالہ سے سب سے زیادہ سنگین صورتحال اٹلی اور اسپینمیں برقرار ہے ۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی ہے اور مرنے والوں کے اعداد و شمار 11ہزار591 تک پہنچ گئی ہے ۔اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7716 ہو گئی ہے ۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 87ہزار956 ہو گئی ہے ۔ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2757 ہو چکی ہے جبکہ 41495 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جنوبی کوریا میں اس وبا سے 158 افراد ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ 9661 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ میں بھی یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے ۔یہاں کورونا وائرس سے اب تک 3008 افراد ہلاک جبکہ 1 لاکھ 63ہزار 429 افراد اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی اورا سپین میں جان لیوا وائرس وسیع پیمانہ پر پھیل چکا ہے اور یہاں کورونا وائرس سے مرنے والی کی تعداد چین سے بہت زیادہ ہے ۔ دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی صورت حال انتہائی سنگین ہونے کی خبریں ہیں۔کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل خطہ میں 3649، یوروپی خطہ میں 23962، جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں 158، مغربی ایشیائی خطہ میں 2813، امریکہ کے قریب پڑنے والے علاقوں میں 2457 اور افریقی خطہ میں 60 افراد کی موت ہوئی ہے ۔
 

تازہ ترین