نظام الدین مرکز سے 200 جانچ کے لئے اسپتال بھیجے گئے

31 مارچ 2020 (23 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
نئی دہلی//کرونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر جنوب مشرقی دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز سے دس سے زیادہ ممالک کے شہریوں سمیت 200 لوگوں کو یہاں الگ الگ اسپتالوں میں جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔نظام الدین کے ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ مرکز میں تقریبا 600 لوگ تھے جن میں سے فی الحال 200 لوگوں کو کرونا کے انفیکش کی جانچ کے لئے الگ الگ اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے اور مرکز کے اردگرد کے علاقوں کوپوری طرح سیل کردیا گیا ہے۔ جن لوگوں کو جانچ کے لئے لے جایا گیا ہے ان میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ملائشیا، سعودی عرب، انگلینڈ اور چین کے تقریبا 100 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ اتوار کو تمل ناڈو کے ایک 64 سالہ شخص کی موت ہوگئی تھی جو مرکز میں رکا ہوا تھا۔ متوفی کی حالانکہ ابھی جانچ رپورٹ نہیں آئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد پولس نے جانچ شروع کردی ہے۔پولس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں ڈرون سے نگرانی کررہی ہے۔مرکز سے کچھ ہی دور واقع مشہور صوفی نظام الدین اولیاء کا مزار ہے۔
 

تازہ ترین