ملک میں کورونا وائرس سے 29کی موت، 1071متاثر

31 مارچ 2020 (23 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے اب تک 29 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ ا س متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1071 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کی پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 1071کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 49 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 29 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 100 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں آٹھ، گجرات میں پانچ، کرناٹک میں تین، دہلی میں دو، جموں و کشمیر میں دو، مدھیہ پردیش میں دو اور کیرالہ، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔گجرات میں کورونا وائرس سے ایک اور شخص کی موت ہونے سے اس وبا سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے جبکہ اس سے اب تک 69لوگوں کے انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ادھردہلی کے لوک نائک جے پرکاش(ایل این جے پی) اسپتال میں 85 افراد کو کورونا وائرس کا شبہ ہونے پر داخل کرایا گیا ہے۔اسپتال کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ انہیں اتوار کی شب میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپتال میں کورونا وائرس کے مشتبہ کل 106 افراد اخل ہیں۔اس دوران رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل)اسپتال کے چھ ڈاکٹر زاور چار نرسز بھی ایک کورونا وائرس متاثرہ کے علاج سے منسلک ہونے پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ ہریانہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 22 پہنچ گئی ہے۔ ہریانہ حکومت کے میڈیا بلیٹن کے مطابق 187 مشتبہ مریضوں کے نمونوں کی جانچ رپورٹ آنا باقی ہے۔ کورونا متاثرہ 22 مریضوں میں سب سے زیادہ 10 گورو گرام کے ہیں۔
 

تازہ ترین