کپوارہ میں چیکنگ سکارڈ متحرک | کئی ناجائز منافع خوروں سے جرمانہ وصول

31 مارچ 2020 (58 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں انتظامیہ کی ہدایت محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے محکمہ مال کے اعلیٰ افیسران کے ہمراہ ضلع کے مختلف علاقوں میں ناجائز منافع خورو ں کے خلاف سخت کاروائی کی ہے ۔پیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ کی ہدایت پر ایک چکینگ سکارڈ رتشکیل دیا گیا جس نے محکمہ مال کی ایک ٹیم کے ہمراہ ضلع کے مختلف علاقوں میں جاکر ناجائز منافع خورو ں کے خلاف کاروائی کی ۔چکینگ سکارڈ نے دکاندارو ں سے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میںسرکار کی جانب سے مقرر کئے گئے نرخ ناموں پرمن و عن عمل کریں بصورت دیگر ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔چکینگ سکارڈ ٹیم نے کرالہ پورہ تحصیل میں قصور وار دکانداروں سے2ہزارروپے بطور جر مانہ وصول کئے۔
 

تازہ ترین